کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کے لئے بڑی خبر، ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سی این جی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے خوار ہوتے کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری، ذرائع کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنزکو گیس کی فراہمی بحال کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مینٹینس کے لئے بند ہونے والے ایل این جی ٹرمینل نے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور اس وقت ایل این جی ٹرمینل سے 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہم کی جا رہی ہے جبکہ بقیہ 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی فراہمی بھی آئندہ 24 گھنٹوں میں شروع ہوجائے گی۔
ایل این جی ٹرمینل کو مینٹینس کے لئے 48 گھنٹے کا وقت درکار تھا مگر سوئی سدرن گیس نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ٹرمینل حکام سے جلد ہی فراہمی کی درخواست کی تھی، جس پر 12 گھنٹوں میں 50 فیصد فراہمی شروع کر دی گئی۔