کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی سٹیشنز غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس فیلڈز کی فنی خرابی کے باعث ایس ایس جی سی کو مطلوبہ گیس کی مقدار نہیں مل رہی۔
سوئی سدرن کمپنی ترجمان کے مطابق گیس فیلڈز کی فنی خرابی کی باعث ایس ایس جی سی کو مطلوبہ گیس کی مقدار نہیں مل رہی جبکہ کوئٹہ اور اندرون سندھ میں سردی بڑھنے کے سبب گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر کیپٹو پاور کو گیس سپلائی معطل کی گئی ہے۔
دوسری جانب سابق صدر کراچی چیمبر سراج قاسم تیلی کہتے ہیں کہ وزیراعظم اور وزیر خزانہ کی یقین دہانیوں کے باجود گیس کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ وزیراعظم سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے ایس ایس جی سی کو گیس بندش سے روکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی مطلوبہ پریشر کے مطابق رکھے۔