کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی ریٹنگ ایجنسی فیچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انٹرنیشنل فنڈ میں قرض کیلئے معاہدہ جلد متوقع ہے اور اس مرتبہ پاکستان کو 12 ارب ڈالر دیئے جائیں گے۔
ریٹنگ کے عالمی ادارے فیچ نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو 12ارب ڈالر فراہم کرے گا، فریقین کے درمیان معاہدہ جلد طے پا جائیگا جس سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔
فیچ کی رپورٹ کے مطابق پلان کے تحت جامع معاشی اصلاحات متوقع ہیں۔ اس دفعہ دیئے جانے والے پیکج کا حجم گذشتہ پلان سے دگنا متوقع ہے۔ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 5.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔