کراچی: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کے خلاف مہم میں ایف بی آر نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن کے 6 بے نامی اکاونٹس پکڑے لئے۔
منی لانڈرنگ کے خلاف مہم میں ایف بی آر کراچی کو بڑی کامیابی مل گئی۔ 8 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن کے 6 بے نامی اکاوئنٹس کا کھوج لگا لیا۔ فاٹا سے تعلق رکھنے والے 4 تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 5 سالوں میں 6 بے نامی اکاوئنٹس سے 8 ارب سے زائد کی ٹرانزیکشن کی گئی اور ایک ارب 26 کروڑ سے زائد کا ٹیکس چوری کیا۔
کسٹم کورٹ نے زور طالب خان، عمارا خان، محمد حسن اور محمد حمزہ کے 20، 20 لاکھ روپے کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ایف آئی آر کے مطابق اکاؤنٹس پینٹ شاپ، ٹرانسپورٹرز، آئل، سپیئر پارٹس، سکریپ اور الیکٹرونکس کے کاروبار میں استعمال کیے گئے۔
سالار انٹرپرائزز کے پروپرائٹر زور طالب خان نے 2012 سے 2017 کے دوران 6 بے نامی اکاوئنٹس کھولے، ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس کے تینوں پارٹنرز نے دھوکہ دہی سے اسکے نام پر اکاؤئنٹس کھولے ہیں۔