اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بے نامی اکاؤنٹس رکھنے والوں کی گردنیں پکڑنی شروع کر دیں، 6 کمپنیوں کو نوٹسز بھیج ڈالے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے لیے ملک بھر میں 3 زون قائم کر دیے گئے ہیں۔ یہ بے نامی زونز کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بنائے گئے ہیں۔
ادارے کے مطابق لاہور اور کراچی زونز نے بے نامی اثاثے رکھنے والی 6 کمپنیوں کو نوٹسز بھی بھیج دیے ہیں۔ قانونی چارہ جوئی کے بعد ان کے اثاثوں کی ضبطگی پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔