ایف بی آر نے سیاسی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا

Last Updated On 03 April,2019 06:17 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ سمیت دیگر سیاسی شخصیات کے کیسوں کا آڈٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔

 

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رانا ثنا اللہ، محمد افضل ساہی، شیخ محمد اکرم اور آزاد علی تبسم کے کیسز کا آڈٹ شروع کرتے ہوئے ان سے 2018ء کی انکم کی تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مختلف اداروں سے بھی دستاویزات حاصل کرنے کے لیے مراسلے جاری کر دیے ہیں۔ سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، الیکشن کمیشن، پاسپورٹ آفس اور نادرا سے ان کے بارے تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ایف بی آر تمام افراد کے اثاثے اور انکم ٹیکس گوشواروں کا جائزہ لے گا تاہم متعلقہ افراد کی جانب سے ایف بی آر کو تاحال کو دستاویزات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔