لاہور: (دنیا نیوز) رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر شیخ رشید کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ہمیشہ کی طرح موجودہ سسٹم کو لپیٹنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر شہباز شریف چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نہیں رہیں گے تو پھر شیخ رشید بھی پارلیمان میں نہیں رہیں گے، ان کو میرا چیلنج ہے کہ اگر دم ہے شہباز شریف کو پی اے سی کے چیئرمین سے ہٹا کے دکھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بال ٹھاکرے بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ شہباز شریف پی اے سی کے چیئرمین ہیں اور رہیں گے۔