لاہور: (دنیا نیوز) رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں وزرا کے بیانات نے ابہام پیدا کر دیا ہے۔ شیخ رشید جمہوریت کا کوڑا دان ہے، جمہوریت کا کھا کر اسی تھالی میں سوراخ کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شیخ رشید آئے تو آگے میں موجود ہوں گا۔ شیخ رشید کی اہلیت ایک کونسلر کی بھی نہیں ہے، وہ ہمیشہ نواز شریف کے ووٹوں سے منتخب ہوئے۔
سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سانحہ ساہیوال میں وزرا کے بیانات نے ابہام پیدا کر دیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو سیاسی کیس بنا کر حکومت گرانے کے لئے استعمال کیا گیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو سیاسی کیس بنا کر حکومت گرانے کے لئے استعمال کیا گیا۔ تبدیلی سرکار نے عام آدمی سے روٹی کا لقمہ چھین لیا۔ تبدیلی سرکار سے جان چھڑانے کے لئے اپوزیشن کو متحدہ ہونا پڑے گا۔ عثمان بزدار وہ ڈرون ہے جو بنی گالا سے چلایا جا رہا ہے۔