انعامی بانڈز میں سرمایہ کاری 3 گنا بڑھ گئی، حجم 946 ارب تک پہنچ گیا

Last Updated On 20 June,2019 05:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) 6 سال میں بانڈز میں کی جانے والی سرمایہ کاری تین گنا بڑھ گئی ۔ انعامی بانڈز میں کُل سرمایہ کاری کا حجم 946 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ 6 سال میں بانڈز میں کی جانے والی سرمایہ کاری تین گنا بڑھ گئی، اپریل 2019ء تک بانڈز میں کُل سرمایہ کاری کا حجم 946 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

 

دنیا نیوز کے مطابق 40 ہزار کے بانڈز میں 259 ارب روپے کی سرمایا کاری ہوئی، 25 ہزار کے بانڈز میں 160 ارب روپے، 25 ہزار کے بانڈز میں 160 ارب روپے، 15 ہزار کے بانڈز میں 174 ارب روپے، 7500 کے بانڈز میں 100 ارب روپے اور 1500 والے بانڈز میں اب تک 108 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں: پرائز بانڈز کی شکل میں کالا دھن رکھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

تجزیہ کاروں کے مطابق چھ سال قبل نان فائلر اور فائلر کی شرط عائد ہونے کے بعد کالا دھن رکھنے والے بینکنگ ٹرانزیکشن سے بچنے اور مختلف ادائیگیوں کے لئے بانڈز کی دھڑا دھڑ خریداری کررہے تھے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے دوبڑے بانڈز کے لئے رجسٹریشن کی شرط کو لازمی قرار دے دیا ہے۔