18 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے سرکاری ریٹس میں اضافہ

Last Updated On 25 June,2019 12:57 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے 18 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے سرکاری ریٹس میں اضافہ کر دیا گیا۔ نئے ریٹس اور ٹیکسوں کا اطلاق یکم جولائی 2019ء سے ہو گا۔

دنیا نیوز کے مطابق نئے مجوزہ پراپرٹی ریٹس پر سٹیک ہولڈرز سے 30 جون تک آرا بھی مانگی گئی ہیں۔ اسلام آباد، راولپنڈی ایبٹ آباد، بہاولپور، فیصل آباد، گجرات، حیدر آباد میں سرکاری ریٹس بڑھا دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جھنگ، جہلم، مردان، لاہور، ملتان، پشاور، ساہیوال، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، سکھر کے ریٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سندھ کے دارالحکومت کراچی، بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پراپرٹی ریٹس میں ردوبدل نہیں کیا گیا۔