لاہور: (دنیا نیوز) صمصام بخاری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی شمولیت سے معذرت اے پی سی کیلئے پہلا دھچکا ہے، مولانا فضل الرحمان اپنے ہی بھائی اور بیٹے کے انتخاب کے خلاف ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شہبا ز شریف چپ کا روزہ توڑیں اور اپنی پوزیشن واضح کریں، ممکن ہے آئندہ شہباز شریف کو مریم بی بی سے پوچھ کر اسمبلی میں بولنا پڑے، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کے برعکس مولانا فضل الرحمان کے مفادات مختلف ہیں۔
صمصام بخاری کا کہنا تھا اے پی سی اکٹھے ہونے، گفتگو کرنے اور چلے جانے کے علاوہ کچھ نہیں ہوگی، اے پی سی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، یہ کرپشن بچانے کی جنگ ہے۔