اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نےتباہ حال ملک ورثےمیں چھوڑا، بڑی کرپشن کرنےوالوں کوآج لیڈربناکرپیش کیاجارہاہے، سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سےقومی ادارےتباہ ہوئے۔
قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بدعنوان قیادت جب باہرآتی ہےان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی جاتی ہیں، جب کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے۔ ماضی میں عدالتوں پر حملے کرنے والے آج جمہوریت پسند بنے ہوئے ہیں۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن واقعہ میں بےگناہ افرادکوگولیاں بھی گزشتہ دور میں ماری گئیں،ملک کوبری طرح مقروض بھی اسی دور میں کیا گیا۔