اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس آج ہو گا، وزیراعظم عمران خان قرضوں کی تحقیقات کے لیے مجوزہ کمیشن سے متعلق پارٹی کور گروپ کو اعتماد میں لیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہو گا جس میں بجٹ منظوری، فاٹا امور اور ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے غور جب کہ پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ماضی کی حکومتوں کی جانب سے لیے گئے اربوں ڈالرز کے قرضوں کی تحقیقات کے لیے مجوزہ کمیشن پر پارٹی کور گروپ کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیریں مزاری سمیت سینئر پارٹی قیادت شرکت کریگی۔