اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کی ایمنسٹی سکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہی، میعاد ختم ہونے میں 8 دن باقی رہ گئے مگر ابھی تک صرف ایک ہزار افراد نے اثاثے ظاہر کئے۔
بیرون ملک 1 لاکھ 52 ہزار خفیہ اکاونٹس ہولڈر نے بھی اسکیم میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی سکیم کے تحت صرف 1 ہزار لوگوں نے اثاثے ظاہر کیے، ایمنسٹی اسکیم کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی کے لیے 6 ہزار سے زائد افراد نے ویب سائٹ استعمال کی، اسکیم کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، ایمنسٹی اسکیم کے آخری دنوں میں تیزی آئے گی۔ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث سکیم کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔