اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو گیس، بجلی اور پٹرول مزید مہنگا کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ عالمی مالیاتی ادارے کو اہداف کے حصول کی بریفنگ کے دوران کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا، پٹرول پر کوئی سبسڈی نہیں دیں گے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کیلئے باضابطہ مراسلہ بھیج دیا، وزارت خزانہ نے عالمی ادارے کو بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے کے ابتدائی نوٹیفکیشن بھی فراہم کردئیے ہیں جن کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ 3 جولائی کو قرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لے گا۔
قرض پروگرام سے پہلے وزارت خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو اہداف کے حصول سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے جس کے دوران یقین دہانی کروائی ہے کہ پٹرول پر کوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی، بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا جبکہ گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔