آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، رضا ربانی

Last Updated On 16 May,2019 10:20 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی معاہدے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے مطالبہ کیا ہے کہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے، پیپلز پارٹی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گی۔

 

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی نہیں کی جا سکتی۔ آئی ایم ایف سے معاہدے پر ہمارے تحفظات دور کیے جائیں۔

سابق چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اٹھارویں آئینی ترمیم ختم کرنے اور ایوب خان کے ڈویلپمنٹ ماڈل اور صدارتی نظام کو لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عید کے بعد حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر آئے گی۔