اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کو چھ ارب ڈالر قرضہ دینے کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کا اجلاس کل واشنگٹن میں ہو رہا ہے۔ قرضے کی شرائط پوری ہونے کے سبب پاکستان کو قرض ملنے کا قومی امکان ہے۔
آئی ایم ایف قرضہ پروگرام، ایگزیکٹو بورڈ تین جولائی کو حتمی فیصلہ کرے گا۔ پاکستان کو چھ ارب ڈالر قرضہ ملنے کی قوی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سمیت سٹاف لیول مذاکرات میں طے پانے والی پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں، اخراجات میں کمی اور بجٹ میں آمدن بڑھانے کیلئے اقدامات کی طرف بھی پیش رفت ہو ئی ہے، متعدد شعبوں میں ٹیکس رعایتیں ختم اور اصلاحات کیلئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل اثاثے ظاہر کرنے والی اسکیم کی مدت بھی ختم ہو جائے گی ۔ پاکستان کو قرضہ ملنے میں بظاہر اب کوئی رکاوٹ نہیں۔