آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی 13 فیصد تک بڑھنےکی پیشگوئی

Last Updated On 04 July,2019 01:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قرض پروگرام کے ساتھ ہی پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف نے رپورٹ بھی جاری کر دی۔ آئی ایم ایف نے مہنگائی 13 فیصد کی بلند سطح تک بڑھنے کی پیش گوئی کر دی۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے 38 ارب ڈالر درکار ہوں گے، دیگر عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک سے مالی مدد ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے ملک میں کرپشن پر قابو پانے کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا۔

آئی ایم ایف نے جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا حصہ 4 سے 5 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی، بجلی اور گیس قیمتوں کے تعین میں سیاسی مداخلت ختم کرنا ہوگی، موجودہ مالی سال معاشی شرح نمو صرف 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان کو سنگین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔