اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کی 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط آج ملنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف سالانہ 2 ارب ڈالر پاکستان کو دیگا جس میں سے 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط آج موصول ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے بھی پاکستان کو 2 سے 3 ارب ڈالر رواں ماہ ملنے کی توقع ہے جس سے زمبادلہ کے زخائر 17 سے 18 ارب ڈالر تک پہنچ جائینگے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان رقوم کے حصول سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو مستحکم ہونے میں مدد ملے گی۔