کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کا ریٹ مسلسل چڑھنے لگا، انٹر بینک میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 158 روپے 65 پیسے پر فروخت ہونے لگا۔
پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی اڑان مسلسل جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں 16 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 158 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ ہوتی رہی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کےمعاشی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہونے تک ڈالر کے اثرات یونہی برقرار رہیں گے، آئی ایم ایف سے ملنے والا پیکج سخت شرائط کے سبب معیشیت پر بھاری پڑے گا جس سے نمنٹنے کیلئے حکومت کو تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔