ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال سے معیشت کو 15 ارب روپے نقصان کا خدشہ

Last Updated On 16 July,2019 12:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال سے کاروباری سرگمیاں معطل رہیں، ایک محتاط اندازے کے مطابق معیشت کو 15 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔

کراچی سے خیبر تک دکان کے مالکان نے شٹر ڈوان ہڑتال کی، ملک کے سب بڑے شہروں میں کاروباری عمل متاثر ہوا۔ کئی شہروں میں دکانیں مکمل بند تھیں جبکہ کچھ شہروں میں پچاس سے ستر فیصد دکانیں بند رہیں۔

ماہرین کے مطابق ہڑتال سے ملک کی آمدنی کو شدید جھٹکا لگا اور ایک محتاط اندازے معیشت کو پندرہ ارب روپے کا نقصان کا خدشہ ہے جبکہ اس میں کراچی کا حصہ پچاس فیصد ہوگا یعنی کراچی میں دکانیں بند ہونے سے ملک کی معیشت کو سات ارب روپے نقصان کا اندیشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق شناختی کی شرط پر دکاندار نا خوش ہیں، حکومت نے پچاس ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کے شرط عائد کی تاکہ معیشت کو دستاویزی شکل دی جا سکے۔