گھوٹکی کا ضمنی الیکشن: پیپلزپارٹی سمیت تمام امیدواروں کیخلاف درخواستیں خارج

Last Updated On 16 July,2019 12:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے این اے 205 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد بخش مہر کی نااہلی سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پیپلزپارٹی امیدوار کے خلاف دائر درخواست خارج کر کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے این اے 205 گھوٹکی پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش خان مہر کی نااہلی سے متعلق 11 جولائی کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، جس میں ان کے خلاف گھوٹکی کے مکین ایک شخص شبراتی مہر کی جانب سے دائر کردہ نااہلی کی درخواست خارج کر دی، بلکہ تمام امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ گھوٹکی کی قومی اسمبلی کی اس خالی نشست پر 18 جولائی کو ضمنی انتخاب ہونا ہے، جو مرحوم وفاقی وزیر سردار علی محمد خان مہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔