فیصل آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت بڑی تیزی سے ملک کا نقصان کر رہی ہے، طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، عوام کے ووٹ پر اعتماد ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کم پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم اپوزیشن کی جماعتیں مل کر سینیٹ میں تبدیلی لا رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کیلئے حاصل بزنجو کے نام پر کسی کو اعتراض نہیں ہے، وہ جمہورت کے اتحادی ہیں، صادق سنجرانی کو چاہیے کہ وہ خود ہی استعفیٰ دے دیں۔
مبینہ ویڈیو سکینڈل پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جج کو ہٹانے کا فیصلہ جلد ہونا چاہیے تھا، ہمارا مطالبہ ہے کہ ویڈیو کا فرانزک ٹیسٹ ہو۔ غلط فیصلوں کے ذریعے اگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔