اسلام آباد: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی ایک بار پھر کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔
سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ آغا سراج درانی سمیت جو ملزمان پیش ہوئے ان کو کیس کی کاپیاں دی گئیں جو ملزمان غیر حاضر تھے ان کو دوبارہ نوٹس جاری کئے گئے۔
سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک زیادہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ٹرین کا افسوسناک حادثہ رونما ہوا، ٹرین حادثے کے معاملے کی انکوائری ہونی چاہیے۔