ایف بی آر: گریڈ انیس اور بیس کے 8 افسران کے تقرر و تبادلے

Last Updated On 23 August,2019 05:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) میں گریڈ 19 اور 20 کے 8 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔

دنیا نیوز کے مطابق گریڈ 20 کے 2 اور گریڈ 19 کے 6 افسران کے تقرر و تبادلے کیے گئے۔ گریڈ 20 کے افسر امتیاز احمد کو چیف فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد اللہ صدیقی کو کمشنر ان لینڈ ریونیو اپیل دوم کراچی تعینات کر دیا گیا، گریڈ 19 کے افسر نعیم بابر کا تبادلہ کر کے کمشنر ان لینڈ ریونیو ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد تعینات کیا گیا۔

ذوالفقار علی میمن کو کمشنر ان لینڈ ریونیو لارج ٹیکس پئیر یونٹ کراچی تعینات کر دیا گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام افسران کے تقرر و تبادلے کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔