کسٹمز کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کر لیا

Last Updated On 05 September,2019 09:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے درآمدی سامان کی جلد کلیئرنس کرتے ہوئے درآمدی حضرات کو بہتر سہولیات کی فراہمی کا طریقہ کار اپنا لیا، افسران اور عملے کی کوششوں اور معاونت کی بدولت فیڈرل بورڈ کی جانب سے مقرر کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس ریونیو حاصل کر لیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق جولائی اگست 2019 کیلئے 76 لاکھ 37 ہزار ریونیو حاصل کرنے کا ٹارگٹ تھا۔ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ جناح ایئرپورٹ نے 10 فیصد اضافے سے 84 لاکھ 32 ہزار ٹیکس ریونیو حاصل کر لیا۔ اسکے علاوہ ایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات، 13 لاکھ 50 روپے مالیت کی 550 شراب کی بوتلیں برآمد کیں جبکہ 5 لاکھ روپے مالیت کی ادویات، 20 لاکھ کے موبائل، 10 لاکھ کی کرنسی سمگلنگ بھی ناکام بنائی۔