کراچی : (دنیا نیوز) کراچی میں کورنگی کاز وے پھر زیر آب آ گئی، سڑک پر برساتی پانی آنے سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی، ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری متبادل راستہ اختیار کریں۔
کراچی میں ملیر ندی میں برساتی پانی بھر جانے سے کورنگی کاز وے روڈ زیر آب آ گئی، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آمد و رفت کیلئے متبادل راستہ جام صادق پل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔
واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رواں برس برسات کے دوران اکثر علاقے پانی میں ڈوبے نظر آئے، شہر میں کچرے کی سیاست نے جہاں ہر طرف بدبو پھیلا رکھی ہے وہاں بیماریاں پھیلنے کا بھی شدید اندیشہ ہے۔