سٹاک مارکیٹ میں 447.24 پوائنٹس کی زبردست تیزی، 5 نفسیاتی حدیں بحال

Last Updated On 16 September,2019 04:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ حصص مارکیٹ کے100 انڈیکس 447.24 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، 5 نفسیاتی حدیں بحال ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، کاروبارکا مثبت انداز ہوا، آج دن بھر انویسٹرز کی طرف سے زبردست دلچسپی دکھائی گئی اور ایک روز کے دوران کاروبار 1.4 فیصد بڑھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز میں 65.30 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 31481.31 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم آج کاروبار کے دوران زبردست انداز میں ٹریڈنگ دیکھنے میں آئی، سرمایہ کاروں نے دلچسپی دکھائی تو پانچ نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس دوپہر 12 بجے کے قریب 31670.84 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، وقفے کے بعد انویسٹرز نے ایک مرتبہ پھر زبردست دلچسپی دکھائی اور دو بجے کے قریب انڈیکس 31808.04 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 447.24 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 31928.55 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ پورے کاروباری روز 5 نفسیاتی حدیں بحال بھی ہوئیں اور پورے کاروباری روز 1.5 فیصد کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔