کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کی بیورو کریسی میں تبدیلی آگئی، بڑے بڑے افسروں کے تبادلے و تقرریاں ہو گئیں۔
20 اور 21 گریڈ کے 14 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ چئیرمین چیف منسٹر انسپکشن انکوائری اینڈ امپلی منٹیشن تعینات، گریڈ 20 کے نجم احمد شاہ سیکریٹری انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مقرر، گریڈ 20 کے تمیزالدین کھیرو رکن بورڈ آف ریونیو، عمران عطاسومرو سیکریٹری ورکس اینڈسروسز، سید امتیاز علی شاہ سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بن گئے۔
عمران عطا سومرو کو سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز کا اضافی چارچ دیا گیا۔ خالد حیدر شاہ سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن مقرر، عبدالرحیم شیخ ایم ڈی سیپرا تعینات، احسان علی منگی انویسٹسمنٹ بورڈ کے چییرمین جبکہ سیکرٹری سکول اینڈ ایجوکیشن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔ روشن علی شیخ محکمہ ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ، سید حسن نقوی دوبارہ سیکریٹری خزانہ تعینات، شمس الدین سومرو کو سیکریٹری صوبائی محتسب سیکرٹریٹ بنا دیا گیا جبکہ محمد اسلم غوری کو سیکریٹری ٹرینگ مینیجمنٹ اور ریسرچ ونگ تعینات کر دیا گیا ہے۔