کراچی: کے ڈی اے کا 20 سال بعد 4 نئی رہائشی سکیمیں متعارف کرانے کا فیصلہ

Last Updated On 14 September,2019 01:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی والوں کے لیے خوشخبری، کے ڈی اے نے 20 سال بعد 4 نئی رہائشی سکیمیں متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ کے ڈی اے کی جانب سے چند دنوں میں رہائشی سکیموں کا باضابطہ علان متوقع ہے۔

رہائشی سکیمیں کم آمدنی والے طبقے کیلئے متعارف کرائی جائیں گی، رہائشی سکیمیں، ضلع شرقی، وسطی، کورنگی اور ضلع غربی میں متعارف کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے منظوری دی جاچکی ہے، 80، 120، 200 اور 240 گز کے رہائشی پلاٹس اور فلیٹس دئیے جائینگے۔

یاد رہے اس سے قبل نارتھ ناظم آباد میں 1999 میں رہائشی سکیم متعارف کرائی گئی تھی۔