لاڑکانہ: (دنیا نیوز) آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ فارورڈ بلاک بنانے کے حوالے سے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، میڈیا ٹرائل میں مخالفین سمیت کچھ اپنے بھی ملوث ہیں۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، کوئی غلط کام کیا نہ ہی کرپشن کی، میرے ہاتھ صاف ہیں جو وقت ثابت کر دے گا، جیلوں میں رہنا میرے لیے نئی بات نہیں، پیپلز پارٹی کا سچا جیالا ہوں جو جھکتا ہے نہ ہی بکتا ہے، کارکن بن کر شروعات کی، اتفاقی سیاست دان نہیں بنا، بلاول بھٹو، آصف زرداری اور فریال تالپور پر مکمل اعتماد ہے۔
آغا سراج درانی کا کہنا تھا پارٹی کے خلاف ہونے والی ایسی سازشوں کو پارٹی قیادت کے حکم پر مکمل طور پرناکام بنائیں گے۔