اسلام آباد: (دنیا نیوز) سندھ میں چند عرصے سے پیپلز پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بنانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، اب فارورڈ بلاک بنانے کے معاملے پر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق فارور بلاک کیلئے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خود ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، مسلسل نیب تحویل میں رہنے کے دوران سپیکر نے اپنی ہی پارٹی حکومت کیخلاف کام شروع کیا، آغا سراج نے اپنی جماعت کے ایک درجن سے زائد ایم پی ایز سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سپیکر نے صوبائی اسمبلی کے ارکان کو قائد ایوان کی تبدیلی پر قائل کرنے کی کوشش بھی کی، سپیکر سندھ اسمبلی نے ایسے ارکان سے رابطہ کیا جو پارٹی اور سندھ حکومت سے نالاں تھے۔
ذرائع کے مطابق سراج درانی کے روابط کا راز فاش ہونے پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سخت نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی کی ایم پی ایز سے ملاقاتوں کے بعد ارکان نے ساری بات پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھ دی، پیپلزپارٹی چیئرمین راز فاش ہونے کے بعد شدید ناراض ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا فیصلہ بلاول بھٹو کی جانب سے وطن واپسی پر ہو گا، فوری طور پر آغا سراج درانی کیخلاف کارروائی کا امکان نہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وطن واپسی پر اس سلسلے میں مشاورت کریں گے۔