اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل میں آصف زرداری پر سیاسی موقف بدلنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کے ساتھ جیل میں دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے جبکہ کلبھوشن یادیو سے بہتر سلوک رکھا ہوا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کا ٹرائل تاحال شروع کیوں نہیں کیا گیا؟ سندھ کے مقدمات راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کیے گئے ہیں۔ ملکی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ رویہ پیپلز پارٹی کے خلاف نہیں، ملک کے خلاف ہے۔