کراچی: (دنیا نیوز) مرتضی وہاب نے وسیم اختر سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کام دھیلے کا نہیں کیا، ڈرامے بازی بند کرو، مصطفی کمال نے میئر کو ایکسپوز کر دیا، علی زیدی کی صفائی مہم میں کچرا ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ پھینکا جارہا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت کے پاس اختیار ہے کہ کے ایم سی کو دیئے گئے فنڈز کی تحقیقات کرے، سندھ حکومت تحقیقات کرائے گی، مصطفیٰ کمال پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں، انہیں قانون کے تحت یہ اختیار نہیں دیا جاسکتا، پیپلزپارٹی کی نیت صاف ہے ماضی کی رنجشوں کو چھوڑ کر ہر کسی کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، بلدیاتی حکومت مل کر ساتھ کام کرنے کیلئے تیار نظر نہیں آتی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کے ایم سی کے پاس کراچی میں 16 ہسپتال ہیں جنہیں بلدیاتی حکومت چلا نہیں پاتی، کے ایم سی کے ہسپتال چلانے میں صوبائی حکومت مدد کرتی ہے۔