کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کسی کا اختیار کم کرنے اور اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کا کوئی پروگرام نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا عمران اسماعیل صرف وفاق کے نہیں سندھ کے بھی نمائندے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کشمیریوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں، کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم اکٹھی ہے، پاکستان کو پر امن بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کسی کا اختیار کم کرنے اور اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کا کوئی پروگرام نہیں، کراچی کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کرنے ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، بہتری اولین ترجیح ہے، کراچی کے انتظام میں بہتری کیلئے محکمانہ اصلاحات کی جا رہی ہیں۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا دنیا بھر میں کشمیر کی آواز پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔