ساتویں رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا 27 ستمبر سے آغاز

Last Updated On 16 September,2019 04:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں ساتواں رینکنگ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 27 ستمبر سے شروع ہو گا۔

دنیا نیوز کے مطابق ساتواں رینکنگ ٹیبل ٹینس پانچ روزہ ایونٹ یکم اکتوبر تک سندھ سپورٹس بورڈ میں منعقد ہو گا۔ ٹورنامنٹ میں 200 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز اور مینز ڈبلز کے ایونٹ رکھے گئے ہیں۔

صدر پی ٹی ٹی ایف سیّد محمد سبطین کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی صدارت چھوڑنا چاہتا ہوں۔ کھلاڑیوں کو بیرون ملک مقابلوں شرکت کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ این او سی کے اجراء کو پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے مذاق بنا لیا، غیر ضروری کام زیادہ اور ضروری کام کم ہو رہے ہیں۔