لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔
ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر پہلے روز ہی ڈالر ایک مرتبہ پھر روپیہ پر حاوی ہو گیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 10 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری طرف سے انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی، امریکی کرنسی کی قیمت 156 روپے 30 پیسے کی سطح پر برقرار ہے۔