لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 636 پوائنٹس بڑھ گیا، بڑھوتری کے باعث ایک مرتبہ پھر 32 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی۔آج ہونے والی تیزی کے باعث شیئرز کی مالیت میں 80 ارب روپے زائد کا اضافہ ہوگیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 636.92 پوائنٹس بڑھا جس کے بعد حصص مارکیٹ کا انڈیکس 32070.81 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے روز 359.89 پوائنٹس کی مندی جبکہ دوسرے روز 78 پوائنٹس کی تیزی، تیسرے روز 264 پوائنٹس کی مندی جبکہ چوتھے روز بھی 131 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی تاہم آج بروز جمعۃ المبارک کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔
تیزی کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 6 حدیں بحال ہوئیں جن میں 31500، 31600، 31700، 31800، 31900 اور 32 ہزار کی نفسیاتی حد بھی شامل ہے۔ پورے کاروباری روز کاروبار 1.99 فیصد بڑھا۔ آج ہونے والی تیزی کے باعث شیئرز کی مالیت میں 80 ارب روپے زائد کا اضافہ ہوگیا
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس میں بڑی مندی دیکھی گئی تھی، مندی کے باعث انڈیکس 31368.81 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی آئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 636.92 پوائنٹس بڑھ کر 32070 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے روپے کی قیمت مستحکم رہی، اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 156 روپے 40 پیسے پر فروخت جبکہ انٹربینک میں ڈالر 156 روپے 17 پیسے پر بند ہوا۔