کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 140 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی کرنسی آج گر گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہو کر 155 روپے 75 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا ہو گیا جس پر 156 روپے پر فروخت ہوتا رہا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 140 پوائنٹس کا اضافے کے بعد 100 انڈیکس 34 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
یاد رہے گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور ڈالر 155 روپے 88 پیسے پر بند ہوا تھا۔