اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 20 پیسے مہنگا

Last Updated On 07 November,2019 05:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا، اضافے کے باعث روپے کے مقابلے میں ایک امریکی کرنسی 155 روپے 70 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 5 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 54 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔