ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ

Last Updated On 09 November,2019 11:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 1600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور مارکیٹ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر تک پہنچ گئی، دوران کاروبار مارکیٹ نے 36 ہزار کی حد کو بھی چھوا مگر اختتام پر 100 انڈیکس 35 ہزار 978 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، پورے ہفتے حصص کی مالیت میں 263 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ بیرونی سرمایا کاروں نے 44 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 47 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 155 روپے 55 پیسے پر فروخت ہوا۔