ڈالر پھر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کا اضافہ

Last Updated On 11 November,2019 03:29 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کی ایک مرتبہ پھر اونچی اڑان، انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی کرنسی پھر چڑھ گئی، ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں 8 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 155 روپے 55 پیسے پر ٹریڈ ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں 5 پیسے اضافہ ہوا اور 155 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہونے لگی، 700 پوائنٹس کے اضافے پر 100 انڈیکس 36 ہزار 579 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں دھرنے کے سبب سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ ڈالر میں اضافے کا سبب ہو سکتا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے 45 کروڑ ڈالر کی متوقع قسط سے روپے کی قدر مستحکم ہونے کا بھی امکان ہے۔