انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید سستا

Last Updated On 11 November,2019 05:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے دوسرے کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے گھٹ گئی، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ کی طرح انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوا، روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 155 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔