لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ نے پوری دنیا کی سٹاک مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’بلومبرگ‘‘ کے مطابق پاکستانی حصص مارکیٹ مزید اوپر جا سکتا ہے، بڑے سرمایہ کارجلد سٹاک مارکیٹ کا رخ کرنے والے ہیں۔ 2014 کے بعد یہ سٹاک مارکیٹ میں سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، اسی کی بڑی وجوہات میں سے ایک عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو 6 ارب ڈالر کے پیکیج کی پہلی قسط جاری کرنا بھی ہے۔
بلومبرگ کے مطابق آئندہ سال فروری کے دوران فناشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے فیصلے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی آئے گی، پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گردی کے لیے خاطر خواہ کام کیا۔