اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نومبر میں سٹاک ایکس چینج میں 14.9 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ 6 برسوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ نومبر 2019ء میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مئی 2013ء کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 16 اگست 2019ء کے بعد سے انڈیکس میں 36.6 فیصد (10،500 پوائنٹس) کا اضافہ ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں بہتری حکومت کے معاشی استحکام کے اقدامات پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
The KSE-100 index is up by 14.9% in November 2019, highest one month return after May 2013. Since 16 August 2019, the index increased by 36.6% (10,500 points). The strong rally in Stock Market shows increasing investor confidence on stabilisation measures taken by the Govt.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) December 1, 2019