لندن: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ دورہ امریکا کے دوران ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف حکام کے ساتھ ملاقاتیں مفید رہیں۔ معشیت کے استحکام کے لیے کی گئیں اصلاحات سے دونوں اداروں کو آگاہ کیا۔
لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ دونوں مالیاتی اداروں کے سربراہان سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے تبادلہ خیال ہوا۔
عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ معشیت کے استحکام کے لیے کی گئیں اصلاحات سے متعلق انہوں نے آئی ایم ایف اورورلڈ بینک دونوں کو آگاہ کیا، اس کے علاوہ دورے کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ باہمی اشتراک سے اقتصادی تعاون پر بات چیت بھی ہوئی۔