لاہور: (دنیا نیوز) ٹماٹر کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے، 13 روپے اضافے کے ساتھ فی کلو قیمت 145 روپے ہوگئی، دکانوں پر 170 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
آلو کی سرکاری قیمت بھی بڑھ گئی، 3 روپے اضافے کے بعد قیمت 43 روپے کلو ہوگئی، دکانوں پر آلو 50 سے 60 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، پیاز کی قیمت 70 روپے کلو پر برقرار ہے، مارکیٹ میں 80 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
شہریوں نے مہنگائی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کو کنٹرول کرنے کی پالیسی بنائی جا رہی ہے۔