لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں پراسرار سلنڈر دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر میں فریج، اے سی کی دکان مالک کو نامزد کیا گیا ہے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کالج روڈ کے قریب پراسرار سلنڈر دھماکے کا مقدمہ سب انسپکٹر عبدالرحیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں اے سی سروس سنٹر کے مالک محمد صیام اور فواد کو نامزد کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق اے سی سروس سنٹر میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا۔ دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔