لاہور: (دنیا نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے دورہ آسٹریلیا میں مایوس کن کارکردگی کا اعتراف کرلیا۔
کپتان اظہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام کے جذبات کرکٹ کے ساتھ جڑے ہوئے جو ہار سے مجروح ہوئے، آغاز میں اچھی پارٹنر شپ تھی مگر میچ نہیں جیت سکے، آسٹریلیا میں نئے بال سے وکٹ لینا بہت اہم ہے۔
اظہر علی نے اپنی کارکردگی کا بھی محاسبہ کیا اور کہا رنز کرنا نہ کرنا بڑی بات نہیں، فارم میں ہونا اہم ہے، سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے مشاورت مکمل کرلی، تمام کھلاڑی پہلی بار ہوم سیریز کھیلیں گے۔
قومی ٹیسٹ سکواڈ کے کپتان اظہر علی نے مزید کہا کہ واحد پاکستانی کپتان عمران خان ہی تھے جو اپنی مرضی سے سلیکشن کرتے تھے، اب تو صرف مشاورت ہوتی ہے۔