سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 1135 پوائنٹس کی گراوٹ

Last Updated On 19 December,2019 03:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی دیکھنے میں آئی جب مارکیٹ 1135 پوائنٹس گر گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز آج سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو نقصان اٹھانا پڑا جب مارکیٹ 1135 پوائنٹس گراوٹ کے سبب 100 انڈیکس 40 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر آ گئی۔

اس سے قبل بھی آج تجارت کے دوران منفی رجحان دیکھنے میں آیا جب مارکیٹ 350 پوائنٹس گر گئی اور 100انڈیکس 41 ہزار 253 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا۔

واضح رہے کہ پاکستانی معیشیت کی صورتحال تمام تر حکومتی کوششوں کے باوجود تسلی بخش نہیں، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملکی صنعتی پیداوار میں مسلسل  گیارہویں ماہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق صنعتی شعبے کی تنزلی کی سب سے بڑی وجہ زائد شرح سود اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر کا کم ہونا ہے۔